اُسامہ ملک: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں آگ لگ گئی, جناح ایئر پورٹ کے قریب گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق رات گئے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، حادثہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش آیا۔
گاڑی میں راو انوار کی فیملی سوار تھی ،گاڑی میں موجود سکیورٹی گارڈز نے گاڑی سے فیملی کو باحفاظت نکالا ،گارڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے بائث لگی۔