ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کیس میں سزائےموت پانیوالے3 مجرمان ہائیکورٹ سے بری

قتل کیس میں سزائےموت پانیوالے3 مجرمان ہائیکورٹ سے بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:ڈکیتی مزاحمت پرقتل کرنےکامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ سے 3 مجرمان کو بری کردیا گیا، سیشن کورٹ نےمجرمان شفیق،الیاس اور عالم شیر کو پھانسی دینے کا فیصلہ کالعد م قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق 2رکنی بینچ نے مقدمہ کے 10سال بعد سزائے موت کے 3قیدیوں کو بری کیا، مجرمان کے شناخت پریڈ کے دوران قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر مجرمان کو بری کیا۔
2رکنی بینچ  نےایف آئی آرمیں ملزمان کے حلیےنہ لکھوانےکوبھی بریت کی وجہ قرار دیا،جسٹس محمد طارق ندیم اورجسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی،اوکاڑہ پولیس نے 2014کو اظہر کے قتل کا مقدمہ درج کیا۔
سرکاری وکیل نے مجرمان کی سزائے موت کیخلاف بریت اپیلوں کی مخالفت کی، سرکاری وکیل عدالت کومطمئن نہ کرسکا ،2رکنی بینچ نےمجرمان کی بریت اپیلیں منظور کرلیں۔