الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ عمران خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔