ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان مشکل میں پھنس گئے! عدالت نے بڑا فیصلہ سُنا دیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے ہتک عزت دعوے میں عمران خان کی دفاع کا حق ختم کرنے کیخلاف اپیل مسترد کر دی اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس میں عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا.ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔

شہباز شریف نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا دعوی کیا ہوا ہے. ٹرائل کورٹ نے شہباز شریف کے سوالات کے جواب نہ دینے پر عمران خان کا دفاع حق کا ختم کردیا تھا۔عمران خان نے اپیل میں استدعا کی تھی کہ 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوی میں دفاع کا حق ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے.