ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بڑابیان سامنے آگیا

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بڑابیان سامنے آگیا
کیپشن: CM Punjab
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا موقع پرست اتحاد جلد انجام کو پہنچ جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اراکین پنجاب اسمبلی محمد افضل اور احسان الحق نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا ہمارا ہر قدم عوام کو ریلیف دینے کے لیے اٹھ رہا ہے، پی ڈی ایم نے سیلاب سمیت ہر اہم موقع پر سیاست کی، پی ڈی ایم کا موقع پرست اتحاد جلد انجام کو پہنچ جائے گا، مخالفین نے جو بویا تھا، اب وہی کاٹ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا سب سے بڑی برائی کرپشن ہے اور اس کا علاج شفافیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کی قیمت عام آدمی کو ادا کرنا پڑتی ہے، پبلک سیکٹر کو ایماندار، شفاف اور جوابدہ رکھنا چاہیے، ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے۔