ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی 57ہزارگاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کی اصل وجہ کیا؟

57 thousand vehicles cancelled
کیپشن: 57 thousand vehicles cancelled
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی :  شہرکے57ہزارگاڑی مالکان کوبڑا دھچکا۔20سال پہلے رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پرگزشتہ پانچ سال سے کوئی ٹرانزیکشن نہ ہونے پر لاہورکی 57ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔
 محکمہ ایکسائز نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے گاڑیوں کےمتعلق اپنے ٹیکسزجمع نہ کروانے والوں کیخلاف  بھرپور کارrوائیاں شروع کردی ہیں,ڈائریکٹرریجن سی رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن منسوخ ہونےوالی گاڑیوں میں 13سو سی سی سے اوپرپرائیویٹ ۔کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔شہریوں کواشتہارات کے زریعےآگاہ کرنے کےباوجود نہ تو ٹوکن ٹیکس جمع کروائے جاسکے نہ ہی کوئی دیگر ٹرانزیکشن ہوئی۔

پرانی گاڑی مالکان کے ذمہ کروڑوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں جبکہ ہزاروں گاڑیاں اوپن لیٹر پرچل رہی تھیں۔منسوخ شدہ گاڑیاں کریک ڈاون کے دوران پکڑ کربند کی جائیں گی کیونکہ یہ پہلے سسٹم میں بلاک کی گئیں تھیں۔گاڑیوں کی رجسٹریشن بحال کروانےکےلئےمتعلقہ ای ٹی او کے پاس اپیل کرنا ہوگی۔ای ٹی اوٹوکن ٹیکس کی وصولی اور گاڑی کی دیگر ٹرانزیکشن دیکھ کرفیصلہ کرے گا۔شہری اپنی گاڑی کاٹوکن ٹیکس اورٹرانسفر بروقت کروائیں ورنہ کریک ڈاون کے دوران سخت ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔۔