بھارتی جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو حادثے سے قبل کے مناظر سامنے آگئے

Bipin Rawat
کیپشن: Bipin Rawat
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن رات کے ہیلی کاپٹر کو حادثے سے کچھ دیر قبل کی فوٹیج سامنے آگئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ کی جانب سے جاری ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹر فضا میں موجود ہے اور اچانک غائب ہوجاتا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ دورانِ پرواز اس کا توازن کچھ برقرار نہیں ہے۔

بھارتی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہےکہ یہ فوٹیج 8 دسمبر کی ہے اور یہ ہیلی کاپٹر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہے جو تامل ناڈو میں گرکر تباہ ہوا۔خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 31 دسمبر 2019 کو ریٹائر ہوئے تھے لیکن مودی سرکار نے انہیں بھارت کی مسلح افواج کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر