گلوکارہ میگھا 20دسمبرکو بحرین میں پرفارم کرینگی

گلوکارہ میگھا 20دسمبرکو بحرین میں پرفارم کرینگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) گلوکارہ میگھا 20دسمبرکو بحرین میں پرفارم کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق میگھا اور طارق طافو نے بحرین، دوحہ قطر، دوبئی اورمیڈ ل ایسٹ کے دورے کی تیاری مکمل کر لی ہے، میگھا اور طارق طافو 20دسمبرکو بحرین میں نیشنل ڈے کے حوالے سے پروگرام میں پرفارم کرینگے اس کیلئے سٹیج بھنگڑا کوئین میگھا اور نامور موسیقار و گلوکار طارق طافو کو اسپیشل طور پر پاکستان سے بلایا گیا ہے۔

نیشنل ڈے کے حوالے پروگرام عداری پارک بحرین میں شام 8بجے سے رات 11بجے تک پیش کیا جائے گا، میگھا نے بتایا کہ پہلے بھی بہت سے ممالک میں پرفارم کیا اور بے مثال عزت و شہرت حاصل کی اور اب بحرین میں بھی میوزیکل شو میں پرفارم کیلئے مجھے اور طارق طافو کو اسپیشل بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے دنیا بھر میں اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کا عزم ہے۔      

Shazia Bashir

Content Writer