سٹی نیوزنیٹ ورک کا وفد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبادات میں مشغول

سٹی نیوزنیٹ ورک کا وفد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبادات میں مشغول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سٹی نیوزنیٹ ورک کا عمرہ ادائیگی کیلئے جانیوالا 87 رکنی وفد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد عبادات میں مشغول۔ عمرہ زائرین مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے ساتھ نوافل اورعبادات میں مصروف ہیں۔

عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانیوالا سٹی نیوز نیٹ ورک کا 87 رکنی وفد عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد الحرام میں نمازیں ادا کرنے کے ساتھ عبادات اور نوافل پڑھنے میں معروف ہے۔ عمرہ زائرین اس موقع پرملکی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کررہے ہیں۔

سی این این کے وفد میں ڈائریکٹرگولڈن پرل کاسمیٹکس عبدالرشید، لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ، راؤ شہاب الدین، شاہد شیخ اور طلحہ برکی سمیت دیگرشخصیات بھی شامل ہیں، عمرہ کیلئے جانیوالے انتہائی پرمسرت دکھائی دیئے۔

عمرہ زائرین میں ڈائریکٹرنیوزسٹی فورٹی ٹو خرم کلیم، ڈائریکٹر پروگرامنگ انصارنقوی، ڈائریکٹر 24نیوزمیاں طاہر، ناصرخان مہمند، ایڈیٹر ڈیلی سٹی فورٹی ٹو نوید چودھری، اسائمنٹ ہیڈ سٹی فورٹی ٹوعامررضا خان، جمشید رضوانی، ظفرڈوگر، زین العابدین، ظہیرکاہلوں، صغیر چودھری اور زاہد چودھری شامل ہیں۔

 جبکہ ملک اشرف، شاہین عتیق، عرفان ملک، شاہد سپرا، علی اکبر،حسن علی، راؤ دلشاد حسین، علی رامے، شہزاد زیدی،علی خان، اویس جمشید، ایجوید بٹ، سلمان جعفر، مازن اسحاق، سعادت مہدی، جہانزیب خان، میاں اویس، سجاد جانی اور ابوذرمعظم بٹ، مکرم کلیم، بلال ڈوگر، قیصر خان، فصیح اللہ، میاں وقاص، تقی حیدر، سجاد بٹ، افتخارحسین، ندیم احمد، رانا اظہرقیوم سمیت مختلف شعبہ جات کے ملازمین بھی عمرہ زائرین میں شامل ہیں۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے عمرہ زائرین غار حرا، جبل ثور، میدان عرفات سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت کا شرف بھی حاصل کریں گے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer