سٹی42:کچا جیل روڈ کی قائد ملت کالونی میں گزشتہ 8 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اہل علاقہ کے مطابق بجلی کی طویل بندش کے باعث آج چھٹی کا دن بھی انہیں بجلی کے بغیر گزارنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے گھریلو امور سمیت دیگر معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بحالی اور مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی طویل بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحال کی جائے اور آئندہ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے مستقل حل یقینی بنایا جائے۔