ویب ڈیسک: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران 15 خوارج جہنم واصل کردیئے ۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ردالفتنہ تھری کے تحت مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں،اس دوران خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکرلیاگیا۔
سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچاہے اوران کی نقل وحرکت محدودہوکررہ گئی ہے۔
سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔