علی رامے: پنجاب حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے توانائی بچت منصوبے میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد بجلی کے مؤثر استعمال، اخراجات میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ، منصوبے کیلئے اضافی فنڈز مانگ لئے گئے،محکمہ توانائی پنجاب منصوبے کی توسیع کیلئے5ارب روپے کے فنڈز مانگے ہیں،پنجاب کےسرکاری دفاتر اور ہسپتالوں میں شمسی توانائی کے جال بچھائے جائیں گے،30میگاواٹ سولر منصوبہ ورلڈ بینک کے پی جی ڈی پی پروگرام کے تحت مکمل ہوگا،پی اینڈ ڈی بورڈ دیگر سکیموں کے بجٹ سے فنڈ نکال کر اس سکیم کو مہیا کرے گا۔
منصوبہ دسمبر 2025تک مکمل کرنیکا ہدف، پہلے سہ ماہی میں فنڈز ریلیز ہونگے،صوبائی کابینہ سے 5ارب 8کروڑروپےاضافی فنڈزکی منظوری لی جائےگی،توانائی بچت منصوبے سے سالانہ کروڑوں روپے کی بجلی کی لاگت میں کمی متوقع ہے،سولر سسٹمز سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔