ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو صارفین ماہانہ 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں، انہیں مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے اس اسکیم کے تحت 1 لاکھ 30 ہزار خاندانوں کو سولر سسٹمز دیے جائیں گے۔
صرف وہ صارفین اہل ہوں گے جن کا گزشتہ 6 ماہ میں بجلی کا استعمال 100 یونٹ سے کم رہا ہو۔درخواست دہندہ نے کسی دوسرے سرکاری منصوبے کے تحت پہلے کبھی سولر سسٹم حاصل نہ کیا ہو۔
درخواست دہندہ کو اپنا بجلی کا بل اور قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔درخواست فارم کو مکمل کر کے یوسی چیئرمین یا کسی گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کروانا ضروری ہے۔
اس کے علاہوہ مکمل شدہ درخواست فارم کو محکمہ توانائی سندھ، پروجیکٹ آف ہوم سولر سسٹم آن گرڈ کے دفتر میں جمع کروایا جائے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ20 اگست 2025 مقرر کی گئی ہے۔