ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

 ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : تحریک انصاف کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اپنی رکنیت معطلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں پنجاب حکومت، گورنر پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت انہوں نے کورم کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز چار اور پانچ کا غلط استعمال کرتے ہوئے ان کی رکنیت پندرہ اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔امتیاز محمود شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور ان کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔
 

Ansa Awais

Content Writer