سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے پرفیوم لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔
معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں اس اقدام کو سراہا۔
مریم نواز کا خوشگوار انداز پر صارفین نے خاتون کی تخلیقی سوچ اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز کو سراہا ہے۔
یاد رہے کہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبا بختیاور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پر پرفیوم لانچ کر دیا۔نبا بختیاور کے مطابق پرفیوم کی تیاری کا عمل جنوری 2024 میں شروع ہوا تھا، جس میں پراڈکٹ کی تیاری، ڈیزائننگ اور برانڈ رجسٹریشن جیسے مراحل شامل تھے ٹوئن سٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے نبا بختیاور کا کہنا تھا کہ اس دوران کئی تکنیکی اور مالی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
یہ پرفیوم باقاعدہ طور پر لانچ کیا جا چکا ہے،نبا کے مطابق یہ پروجیکٹ کسی تجارتی مقصد کے لیے نہیں بلکہ بطور خراجِ تحسین تیار کیا گیا ہے۔