ملک اشرف : نرسنگ کالجز کو ہسپتال کے بغیر چلانے کیخلاف درخواست ،ہائیکورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے نرسنگ کالجز کو ہسپتال سے الحاق کے بغیر چلانے کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ جسٹس خالد اسحاق، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی درخواست پر 11 اگست کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس معاملے میں وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں اور ان سے جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔درخواستگزار کا مؤقف ہے کہ پنجاب میں متعدد نرسنگ کالجز بغیر کسی ہسپتال کے چلائے جا رہے ہیں، جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ مؤقف کے مطابق میڈیکل کالجز کا ہسپتال کے ساتھ الحاق ضروری قرار دیا گیا ہے، اور نرسنگ کالجز بھی اسی نوعیت اور اہمیت کے حامل ہیں، اس لیے ان کیلئے بھی یہ شرط لاگو ہونی چاہیے۔