ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی عدالتوں میں آئندہ ہفتے دو روزہ تعطیلات کا اعلان

لاہور کی عدالتوں میں آئندہ ہفتے دو روزہ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   لاہور ہائیکورٹ اور دیگر ضلعی و سیشن عدالتوں میں آئندہ ہفتے دو روزہ تعطیلات ہوں گی۔ 

 عدالتی ذرائع کے مطابق 14 اگست 2025 (جمعرات) یومِ آزادی  جبکہ  15 اگست 2025 (جمعہ) حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس مبارک  کے موقع پر عام تعطیل ہوگئی۔
اس دوران لاہور ہائیکورٹ سمیت سیشن کورٹس اور دیگر مقامی عدالتیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ عدالتی کام معطل رہے گا اور صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز کے لیے ممکنہ طور پر ڈیوٹی ججز کی تعیناتی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سیشن ججز اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو تعطیلات سے متعلق باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔