ویب ڈیسک: غزہ کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی جبکہ اسرائیل کے بڑے حامی امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی۔
دوسری طرف غزہ سٹی کے رہائشی فلسطینیوں نے واضح اعلان کیاہے کہ ہم اپنے گھر ہر گز نہیں چھوڑیں گے،اسرائیل کسی بھی حد تک چلا جائے ہم اپنی سر زمین نہیں چھوڑیں گے۔