فاران یامین :تھانہ ستوکتلہ کے حدود میں نامعلوم افراد نے نوجوان پر چھریوں کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمی نوجوان کی شناخت کاظم علی کے نام سے ہوئی،کاظم علی گھر جا رہا تھا، نامعلوم ملزمان نے حملہ کر دیا ,زخمی نوجوان گلے پر چھری کے وار سے زخمی ہوا، زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے حملہ آور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔