ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ

کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ,اس سلسلے میں وفاق کے تمام تھانوں کو باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نئے احکامات کے تحت، اب کوئی بھی مکان یا فلیٹ کرائے پر دینے سے پہلے متعلقہ تھانے میں اندراج لازمی ہوگا۔ مالکان یا پراپرٹی ڈیلرز کو کرایہ داروں کی مکمل معلومات تھانے میں جمع کرانا ہوں گی۔

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے مالکان اور ڈیلرز کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور متعلقہ جائیداد کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے۔
پولیس حکام ککا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام شہری سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، جرائم کی روک تھام اور مشکوک افراد کی شناخت کے لیے ضروری ہے۔