نیلم جہلم ہائیڈروپاور ہاوس کی سرنگ مرمت، 969 میگاواٹ سستی بجلی کی پیداوار شروع

Neelum Jhelum Power Project, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام مکمل ہونے پر پلانٹ سے سستی بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی۔ نیلم جہلم پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو 969 میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے نیلم جہلم پراجیکٹ سے بجلی کی دوبارہ پیداوار کا افتتاح کیا اور یاد گاری تختی کی نقاب کشائی کی۔

 وفاقی وزیر نے کنٹرول روم اور پاور ہاؤس کا بھی تفصیلی دورہ کیا، وفاقی وزیر نے بجلی کی پیداوار بحال ہونے پر واپڈا اور پراجیکٹ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

 ٹیل ریس ٹنل میں بندش کے باعث نیلم جہلم  پراجیکٹ سے گذشتہ سال بجلی کی پیداوار بند ہوگئی تھی۔

 ٹیل ریس ٹنل میں بحالی کا کام کنسلٹنٹس کی زیرِ نگرانی اور بین الاقوامی ماہرین کی رہنمائی میں مکمل کیا گیا۔