دشمنوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئےتیار ہیں، آرمی چیف کا ٹلہ جوگیاں میں فوجی مشقوں کا معائنہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نے کہا  ہےکہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے،افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا ۔

آرمی چیف نے دستوں کی لڑاکا صلاحیتوں اور جدید ہتھیاروں کے استعمال کی مہارت کو سراہا۔

 اس موقع پر آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔