شہباز گل کے ڈرائیور کا موقف بھی آگیا

Shahbaz Gill's driver statement
کیپشن: Shahbaz Gill arrested
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔شہبازگل کے ڈرائیور  نے کہا ان کو گھسیٹا گیا، مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کلاشنکوف سے گاڑی کے شیشے توڑے، ان کو ایسے گرفتار کیا جیسے وہ  کوئی دہشت گرد ہوں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ہو اسلام آباد عمران خان چوک سے حراست میں لے لیا گیا، شہبازگل کے ڈرائیور  کا موقف بھی سامنے آیا کہا کہ  بنی گالہ چوک پر گاڑی کو روکاگیا ،میں دروازہ نہیں کھول رہاتھا،آٹھ ،دس گاڑیاں تھیں، شہباز گل کو گرفتار کرکے ہتھکڑی لگادی اور لے گئے۔ شہباز گل کو  گھسیٹا گیا، مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور کلاشنکوف سے گاڑی کے شیشے توڑے، ان ایسے گرفتار کیا جیسے وہ  کوئی دہشت گرد ہوں۔

مزید کہا کہ میں پہلے گاڑی نہیں کھول رہا تھا پھر ایک طرف کرکے ہمیں روکا اور تشدد کے بعد شہباز گل عمران خان چوک سے گرفتار کر کے ساتھ لے گئے۔