(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آئی اور محکمہ انصاف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپا مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
امریکی میڈیا کےمطابق اداروں کے مطابق فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ پر امریکی محکمہ انصاف اور امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن( ایف بی آئی )کی جانب سے چھاپہ مار ا گیا ، جس کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم کاغذات کی برآمدگی ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے خود اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے جنوبی فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کارروائی کے دوران ایف بی آئی کے اہل کاروں نے ان کی رہائش گاہ کو گھیر رکھا تھام اس دوران ان کی تجوری کی تلاشی بھی لی گئی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کارروائی کو امریکا کا سیاہ دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کے باوجود ایسی کارروائی غیر ضروری تھی۔