ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ صبا قمر کی نئی لُک مداحوں کو بھاگئی

اداکارہ صبا قمر کی نئی لُک مداحوں کو بھاگئی
کیپشن: SABA QAMEER
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کو مداح خوب پسند کررہے ہیں جبکہ تصاویر میں انہوں نے ہاتھوں میں سفید بورڈ پر کچھ نمبرز لکھے ہیں  جس پر آج کی تاریخ بھی لکھی ہے جس سے یہ امکان کیا جارہا ہے کہ صبا قمر کی یہ تصاویر کسی یونیورسٹی میں بنائی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کے چرچے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہورہے ہیں، سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہنے والی اداکارہ صبا قمر کی نئی تصاویر منظرعام پر آئیں، ان تصاویر میں اداکارہ نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیاہوا جس میں وہ اور بھی خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ تصاویر کے کیپشن میں صبا قمر نے ایک مختصر تحریر بھی لکھی،اداکارہ نے لکھا کہ' تمہارے حسن کے نام'۔

علاوہ ازیں ہاتھوں میں سفید بورڈ اٹھائے کچھ  نمبرز لکھے ہوئے ہیں جبکہ آج کی تاریخ کا بھی ذکر کیا ہے،صبا قمر کی تصاویر کو مداح پسند کررہے ہیں جبکہ اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لئے ایموجیز اور نیک خواہشات کااظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس میں پرائیویٹ پروڈکشن کے زیراہتمام ڈرامے کی شوٹنگ کا اہتمام کیا گیا، ڈرامہ شوٹ میں معروف ادکارہ صبا قمر نے بطور اداکارہ حصہ لیا،طلباء نے شکواہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کلاسز بند رہیں اور بعض کلاسز بند کرکے شوٹنگ کی گئی۔

دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق شوٹنگ اجازت لے کر منعقد کی گئی اور اس دوران کوئی کلاس بند نہیں کی گئیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer