(حافظ شہباز علی) ہائی پرفارمنس سیںنٹر نے کوچ اسیسمنٹ کے بعد نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لئے ماضی کے سٹارز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، فرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کے کوچنگ سٹاف میں رد وبدل کا بھی فیصلہ، کوچنگ سٹاف کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیا جائے گا۔
پی سی بی نے ماضی کے سٹارز کو صوبائی کوچنگ سٹاف میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، مصدقہ ذرائع کے مطابق کوچ اسیسمنٹ کے بعد صوبائی ٹیموں کے کوچنگ سٹاف میں رد بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماضی کے ٹیسٹ کرکٹرز کوفرسٹ اور سیکنڈ الیون ٹیموں کی کوچنگ سونپی جائے گی۔
نان ٹیسٹ کرکٹرز معاون کوچز کی حیثیت سے کام کریں گے، فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ساتھ ساتھ ایج گروپ میں بھی ٹیسٹ کرکٹرز کو ہیڈکوچ مقرر کرنے پر غور جاری ہے،ایج گروپ کرکٹ میں انڈر 19، انڈر 16اور انڈر 13 سطح کی کرکٹ شامل ہے۔ صوبائی ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیا جائے گا۔