عام بازار میں سبزیوں کے نرخ میں ہوش ربا اضافہ کا رجحان

عام بازار میں سبزیوں کے نرخ میں ہوش ربا اضافہ کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: سرکاری لسٹ میں سب اچھا کے نرخ، مگر حقیقت برعکس، عام بازار میں سبزیوں کے نرخ میں ہوش ربا اضافہ کا رجحان، سبزی کے نرخ میں 140 روپے فی کلو تک اضافی وصولی جاری۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کا ریٹ 64 مگر200 فی کلو میں فروخت جاری رہی، ادرک کے نرخ 415 مگر فروخت 500 روپے، مٹر کے نرخ 190 مگر فروخت 300 روپے فی کلو تک فروخت۔1،  روپے والے کریلے 60 روہے، 37 روہے والا کھیرا 60 روہے میں فروخت۔

 

 70روپے والے ٹماٹر 80 روپے، 47 والا پیاز 60 روپے جبکہ 70 والا آلو 80 روہے میں فروخت جبکہ 140 والا لیموں 200 روہے، 170 والا لہسن 200 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ شہریوں نے مہنگائی پر حکومت کو بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کے وزیراعلیٰ پنجاب مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وزیراعلی کو چاہئے کے وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو جائیں۔

 

دکانداروں نے موقف اختیار کیا کہ کا شتکار پیکنگ کے دوران خراب سبزی بھی بوریوں میں ڈال دیتے ہیں، بوری کھولنے پر پتہ چلتا ہے کہ آدھے سے زیادہ مال خراب ہے جس وجہ سے نرخ میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔

 

شہریوں نے حکومت سے مزید شکوہ کیا کہ کورونا لاک ڈاؤن نے قوت خرید شدید متاثر کر رکھی ہے، حکومت نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا تو حالات مزید خراب یو جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer