(سٹی42)شہروں میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے،گاڑیوں کو ایک ترتیب میں چلنے اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لئےٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیاجاتا، مگر چینی ٹریفک پولیس اہلکار نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ایسا کام کیا کہ سب کے دل جیت لئے۔
تفصیلات کے مطابق دنیابھر کےشہروں میں ٹریفک کو ایک خاص ںظام کے ساتھ چلانے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مقرر کیاجاتا تاکہ حادثات سے بچاجاسکے اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کرنا پڑتا ہے،کبھی کبھار ایسے واقعات بھی دیکھنے کوملتے ہیں جو انسانی ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں،گزشتہ روز چین میں ٹریفک پولیس اہلکار نے ایک بزرگ شہری کو گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا کر سب ہی کے دل جیت لیے ہیں۔
ٹریفک سنگنلز کی سرخ بتی کے جلنے پر جیسے ہی ٹریفک روکی تو ایک معمر شخص سٹرک پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا،عمر رسیدہ شخص کو چلنے میں دشواری ہورہی تھی جبکہ ٹریفک کالگا ہجوم اشارہ کھلنے کا منتظر تھا،اس دوران وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جب دیکھا کہ بزرگ شخص کو چلنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو اہلکارنے بزرگ کو گود میں اُٹھا کر سڑک پار کروا دی۔
واقعے نے وہاں موجود لوگوں کو اہلکار کے حسن سلوک کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، معمر بزرگ کو سٹرک پار کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اہلکار کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔