عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کردیا: عثمان بزدار

عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو مسترد کردیا: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہےکہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے، جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل فعال کرنے کیلئے فوری انتظامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہاکہ محکموں کے سیکرٹریز کو جلد تعینات کر دیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی جائے گی، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سے متعلقہ امور مقامی نمٹائے جائینگے، واسا اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرینگے۔ ملتان میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری، 100 بیڈ کا ہسپتال غلہ منڈی کی پرانی عمارت کی جگہ پر بنایا جائے گا۔

اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف ملے گا، مسائل نچلی سطح پر حل ہوں گے، گورننس بہتر ہوگی، عثمان بزدار اورشاہ محمود قریشی اور دیگر اراکان ا سمبلی کی  بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کی۔ 

وزیراعلیٰ نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا۔ 

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا، عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، لاہور سمیت پنجاب کے ہر ڈویژن میں ایک سڑک کو سرینگرکے نام سے منسوب کریں گے۔

صوبائی وزیرڈاکٹر محمد اختر ملک،  قومی اسمبلی ایم این اے عامر ڈوگر، ایم این اے زین قریشی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer