(مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 842 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 24 ہزار 366 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 21 لاکھ 3 ہزار 699 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں مصدقہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہوگئی ہے جس میں سے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 246، پنجاب میں 94 ہزار 223 ، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539 ، بلوچستان میں 11 ہزار 835، اسلام آباد میں 15 ہزار 214، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 جب کہ گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 68 ہو گئی ہے۔سندھ میں 2 ہزار 259، پنجاب میں 2 ہزار 166، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، آزاد کشمیر میں 58 اور گلگت بلتستان میں 55 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 8 سو 15 ہے، جن میں سے 801 کی حالت تشویشناک ہے۔