قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا کوچنگ سٹاف مطلوب

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا کوچنگ سٹاف مطلوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیا کوچنگ سٹاف مطلوب ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے اشتہار جاری کر دیا، خوہشمند امیدوار تئیس اگست تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

 پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کی تلاش شروع کر دی، ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور باولنگ کوچ کے لیے اشتہار دیا گیا ہے جبکہ نیا قائم کیے جانے والے عہدہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس، تین سالہ تجربہ، ٹیسٹ یا انٹرنیشنل کرکٹر جبکہ فرسٹ کلاس میں دس سالہ تجربہ رکھنے والے افراد بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

بیٹنگ اور باولنگ کوچ کے لیے لیول ٹو کورس کے ساتھ تین سالہ تجربہ درکار ہے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کے لیے سپورٹس میڈیسن، سپورٹس سائنسز یا فیزیکل ایجوکیشن میں بیچلر ڈگری مانگنے کی ساتھ تین سال کا تجربہ بھی مانگا گیا ہے۔ پی سی بی نے کوچز کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد اشتہار جاری کیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer