ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات;ایرانی وفد کے بعد امریکی وفد کی آمد بھی آج رات آمد متوقع

اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات;ایرانی وفد کے بعد امریکی وفد کی آمد بھی آج رات آمد متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے متعلق سفارتی کوششیں تیز  ہوگئیں ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد آج رات اسپیکر مجلس شوری اسلامی محمد قالیباف کی زیرقیادت پاکستان پہنچے گا، ایرانی وفد کے بعد امریکی وفد کی آمد بھی آج رات آمد متوقع ہے ۔

امریکی وفد دو مرحلوں میں پاکستان پہنچے گا، پہلے مرحلے میں امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیراڈ کشنر وفد کا حصہ ہوں گے، دوسرے مرحلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچیں گے۔

ملاقات سے قبل پاکستانی حکام فریقین سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔بعدازاں امریکی اور ایرانی وفود کی باہمی ملاقات کرائی جائے گی۔