ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں کمی ؛ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں کمی ؛ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں کمی ؛  ملکی  زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ  ہوگیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3پیسے کی کمی ہوئی   ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر   279.05روپے سےکم ہوکر 279.02 روپے پر بند ہوا ۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کمی سے 280.30 روپے پر پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 14 پیسے کمی سے 328.97 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 45 پیسے سستاہوکر 377.93 روپے کا ہوگیا  ۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 9 پیسے مہنگا ہوکر 77.04 روپے پر پہنچ گیا ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 7 پیسے مہنگاہوکر 75.28روپے پر پہنچ گیا

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 اپریل تک اسٹیٹ بینک کے زخائر 1.90 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔تین اپریل 26 تک اسٹیٹ بینک کےزخائر 16 ارب 40 کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ 
کمرشل بینکوں کے زخائر 8.70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔کمرشل بینکوں کے زخائر بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
ملکی مجموعی زخائر 3 اپریل تک 10.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ملکی مجموعی زخائر بڑھ کر 21 ارب 89 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئے۔