سٹی 42: شہر میں حالیہ بارشوں نے واسا اور پی ایچ اے کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا۔
سڑکوں سے اونچی گرین بیلٹوں کے لیول کو ڈاؤن نہ کیا گیا۔شہرمیں روڈ لیول اورنہ ہی پروفائل کو ایک کیا جاسکا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے روڈ لیول کے مطابق گرین بیلٹس کو نیچے کرنے کا حکم دیا تھا۔واسا اور پی ایچ اے نے2 سے 3 مقامات پر کام کیا اور بعد کام مکمل بند کردیا۔
بیشتر مقامات پر واٹر لیول کو بہتر کرنے کیلئے ریچارج ویل نہ بن سکے۔متعدد گرین بیلٹس کو ڈاؤن کرکے کھڑے پانی کو بھی نہ نکالاجاسکا۔
شہر میں ڈرین اور سیوریج سسٹم ٹھیک کیا گیا لیکن سڑکوں پر پانی کھڑا ہونا کم نہ ہوا۔کئی ماہ گزر نےکےباوجودروڈ لیول ،گرین بیلٹس کو گہرا کرنے کے منصوبے پر واضح کام نہ ہوسکا۔
مون سون میں پانی کو راستہ نہ ملنے سے اربن فلڈنگ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App