ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رنگ روڈ پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ

رنگ روڈ پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پنجاب کے بعد اب رنگ روڈ پر بھی جرمانوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق فی الحال رنگ روڈ پر 200 سے 2 ہزار روپے تک جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں تاہم نئے فیصلے کے تحت یہ جرمانے بڑھا کر 2 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کیے جائیں گے۔

 حکام کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ اور ایف آئی آر درج کی جائے گی جبکہ رنگ روڈ سے پیدل گزرنے والوں پر 200 سے 2 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح، بغیر ٹول پلازہ ادا کیے داخل ہونے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

مزید برآں، اوورلوڈنگ پر کمرشل گاڑیوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے جبکہ دیگر خلاف ورزیوں پر کمرشل اور نان کمرشل دونوں گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ جرمانوں میں اضافے کی سمری جلد حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روش قبل ہی وزیراعظم کی ہدایات پراین ایچ اے اور موٹر وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گی تھا۔

 وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اضافہ واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاتھا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا، عوام کوپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے،وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے جو بھی ہو سکا کریں گے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مزیدکہاتھا کہ  حالات مشکل ہیں ، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔