( سٹی42) شہریوں کو پٹرول سبسڈی فراہم کرنے کےلیے ایکسائز آفس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ڈی جی ایکسائز نے متعلقہ ونگز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وہیکل ٹرانسفر سمیت تمام خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔
شہری اب اپنی موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروا سکیں گے اور دفاتر آئندہ چار دن چھٹیوں میں بھی کھلے رہیں گے۔