ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس دہندگان کیلئے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں نئی سہولت متعارف

ٹیکس دہندگان کیلئے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں نئی سہولت متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ نے ٹیکس دہندگان کے لیے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن میں ایک نئی سہولت متعارف کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی اپ ڈیٹ کی مدد سے ٹیکس گزار اب خود ہی ان پٹ ٹیکس کو ڈس الاو کر سکیں گے اور تفصیلی شیٹ میں ڈس الاو شدہ رقم فوری طور پر اسی کالم میں ظاہر ہوگی۔ اس فیچر کے ذریعے ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا عمل نہ صرف مزید شفاف اور آسان ہو گیا ہے بلکہ ان پٹ ٹیکس کی درستگی اور ری کنسیلی ایشن میں بھی نمایاں بہتری متوقع ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اس اپ ڈیٹ سے ہیومن ایرر کے امکانات کم ہوں گے اور ٹیکس گزاروں کو اپنے ریکارڈ کی درستگی برقرار رکھنے میں آسانی ہوگی۔

اس ڈیجیٹلائزیشن کے اقدام سے نہ صرف ٹیکس کمپلائنس بہتر ہوگی بلکہ ٹیکس نظام میں شفافیت اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔