ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاج حیدر کی نمازِ جنازہ ادا،عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین

 تاج حیدر کی نمازِ جنازہ ادا،عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : تاج حیدر کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ،عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کی گئی 

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف سیاسی شخصیت سینیٹر تاج حیدر کی نمازِ جنازہ مسجدِ یثرب میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

سینئٹڑ تاج حیدر کی نمازِ جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران خان ٹیسوری، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، سلیم ضیاء، میئر کراچی مرتضی وہاب، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفا ق احمد سمیت سیاسی اور سماجی جماعتوں کے رہنما اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا

تاج حیدر کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے تاج حیدر کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے