ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل‘ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

 پنجاب میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل‘ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ہیلتھ ریفارمزکے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں میں ریفررل سسٹم کے نفاذ کے لئے جامع پلان طلب کر لیا، مراکز صحت، ہیلتھ کلینک اور چھوٹے ہسپتالوں سے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں مریضوں کا بے جا لوڈ کم کرنے کے لئے فول پروف ریفررل سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
میڈیکل سٹی اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی، ٹیکساس، جدہ، دوحا کی طرز پر لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل سٹی قائم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی لاہور کے لئے مناسب مقام پر اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی، عالمی معیار کے میڈیکل سٹی کے قیام کے لئے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائے، میڈکل سٹی لاہور میں بہترین پرائیویٹ ہسپتال قائم کرنے کے لئے بنیادی سہولتیں حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔
ہر ڈویژن ہیڈ کوارٹر میں میڈیکل سٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ڈسٹرکٹ لیول پر سٹیٹ آف دی آرٹ میڈیکل فیسلٹی قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت سرکاری ہسپتالوں کے متعلق امور کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 999بھی قائم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو  بریفنگ دی گئی کہ سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے سلسلے 92فیصد بہتری آئی ہے، ادویات کی فراہمی کے عمل میں 92فیصد بہتری کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولتوں میں 83فیصد بہتری نوٹ کی گئی، ڈیوٹی روسٹر ڈسپلے احکامات پر 75فیصد عملدرآمد ہورہا ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے شکایات کے ازالے کے سسٹم میں 75فیصد بہتری آچکی، ہسپتالوں میں کیو(que) مینجمنٹ سسٹم میں 71فیصد بہتری آئی ہے۔
ہسپتالوں میں صفائی کے امور میں 84 فیصد بہتری نوٹ کی گئی ہے، ہوم ڈلیوری میڈیسن میں کامیابی کا تناسب 83 فیصد ہے، پارکنگ اور کیفے ٹیریا سے متعلق امور میں 84بہتری آئی ہے۔

پتھالوجی اور ڈائیگناسٹک، بلڈ بنک کے امور میں 93، فائی سیفٹی کے امور میں 83 فیصد بہتری آئی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز فراہم کی جائیں۔