ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لیسکو کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

عقیل ظفر سلہری کو مینجر پروکیورمنٹ شعبہ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ ندیم ملک کو مینجر انوائرنمنٹل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاہد اقبال ملک اور میر مصطفی کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا ہے اور شاہد حسین کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل، عابد حسین کو ڈپٹی مینجر سٹریٹ لائٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

ندیم میمن کو ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی، جاوید اقبال کو ڈپٹی مینجر ایم اینڈ ساؤتھ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ملک عرفان اللہ کو ڈپٹی مینجر آپریشن ٹی اینڈ جی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

فیاض احمد کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل ہیڈکوارٹرز اور بشارت بشیر کو ڈپٹی مینجر سیفٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔