ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

 وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے عالمی مقابلوں کا پہلا باقاعدہ میچ کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور سپروائزری افسران بھی موجود تھے۔

فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت 3 درجاتی حصار پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اور عوام کی سہولت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔