ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کی تقرریاں کردیں

ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز کی تقرریاں کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلم اختر: ایف بی آر نے ایف پی سی سی کی سفارش پران لینڈ ریونیو انسپکٹرزکی تقرریاں کر دیں،ایف بی آر کی جانب سے مجموعی طور پر ان لینڈ ریونیو کے 438 انسپکٹرز کی تقرریاں۔
ایف بی آر کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور میں 35 تقرریاں کی گئیں، لارج ٹیکس پیئر آفس لاہور میں 10 انسپکٹرز آئی آر کی تقرریاں کی گئیں۔
42کے قریب انسپکٹرز کی ذمہ داریاں ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے سپرد، ایف پی ایس سی امتحان میں کامیاب گریڈ16 کے انسپکٹرز مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا۔
تمام انسپکٹرز کو23 اپریل سے قبل متعلقہ ٹیکس دفاتر میں رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا، تمام فیلڈ فارمیشنز کومذکورہ انسپکٹرز آئی آر کی شمولیت پر ڈیٹا بورڈ کوبھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔