ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی

لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کےاحکامات پرلائن لین کی پابندی کےسخت احکامات، لاہورسمیت صوبہ بھرمیں لائن لین کی پابندی نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری۔
گزشتہ ہفتے میں لائن لین کی خلاف ورزی پر 16 ہزار 300 سے زائد شہریوں کے چالان کئے گئے، لاہورٹریفک پولیس نےلائن لین کی خلاف ورزی پر10ہزارسےزائدشہریوں کوجرمانےکیے۔
راولپنڈی ،فیصل آباد ،گوجرانولہ اورنارووال نےلائن لین کی خلاف ورزی پرسب سےزیادہ چالان کیے۔

 ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ لائن لین کےچالان منعظم ٹریفک کےحصول کیلئےکیےجارہےہیں،دیگراضلاع میں بھی سڑکوں پرکونزلگاکرلائن لین کی پابندی کروائی جارہی ہے۔
لائن لین کی پابندی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے، شہری محفوظ سفر واپنی منزل پرباآسانی پہنچنے کیلئےلائن لین کی پابندی کریں۔