وسیم احمد: سرائے مغل کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں مہندی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ۔ نشے میں دھت نوجوان کی فائرنگ سے دولہے کا چچا جان کی بازی ہار گیا۔مقدمہ درج لیکن تا حال ملزم گرفتار نا ہو سکا۔
سرائے مغل کے نواحی گاؤں تارا گڑھ میں مہندی کی تقریب میں دلہے اشفاق کا دوست عامر نشے کی حالت میں خواتین والے حصے میں جانے لگا، جس پر دلہے کے چچا مختیار نے اسے روکا۔
بات تلخ کلامی تک پہنچی تو عامر نے طیش میں آ کر پستول نکالا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے پچاس سالہ مختیار شدید زخمی ہو گیا۔زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ملزم عامر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ایس ایچ او سرائے مغل ملک جبار کے مطابق مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا