لاہور میں 262 ٹریفک حادثات رپورٹ، 272 افراد زخمی

لاہور میں 262 ٹریفک حادثات رپورٹ، 272 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو  1122کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 262 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 272 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 93 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 179 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔