ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونے جارہی ہے،  نماز عشا کے لئے اجلاس ساڑھے 9بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر عوام نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اپنا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کےمطابق  ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’، امریکی مداخلت کےخلاف عوام نے تاریخی احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ایک طرف عوامی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے تو دوسری جانب عوام نے بھی اس پر سخت ردعمل دے دیا ہے، اس وقت ٹوئٹر پر ‘ امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

امریکی مداخلت کیخلاف آن لائن احتجاج کےذریعےٹوئٹر پر ٹوئٹس کی بھرمار ہے اس آن لائن احتجاج پر چودہ لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈز پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل بھی دیا جارہا ہے اور وہ اپوزیشن رہنماؤں کی تصاویر کو بطور میمز بناکر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer