فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ویڈیو وائرل

فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کیساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ویڈیو وائرل
کیپشن: fawad ch
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے چرچے ہورہے ہیں، اس پرمسرت تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جبکہ کورونا ایس اوپیز کو نظرانداز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اہلیہ اور بچوں کے ساتھ سالگرہ منائی، اس موقع پر شوبز اداکار اور اداکاراہیں بھی موجودتھیں،وفاقی وزیر کی اہلیہ نساء حسین نے سالگرہ کی پروقار تقریب کی ویڈیوز انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی،سالگرہ کی تقریب میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں نے بھی شرکت کی، اداکارہ ریشم، سلمان ثاقب اور حرا مانی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مشہور و معروف قوالوں نے بھی قوالیوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے ۔7 اپریل کو شہباز گل نے بھی اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔

فواد چوہدری کی سالگرہ میلے کی شکل اختیارکرگئی،قوالی نے سارے رازکھول دیئے،اس موقع پرایک نئی اورمنفرد چیز جوسامنے آئی ہےکہ وفاقی وزیرکی اہلیہ بھی اس قسم کے پہلووں کی بڑی شوقین ہیں،تقریب میں مشہور و معروف قوالوں نے بھی قوالیوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

دوسری جانب ملک میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے صورت سنگین ہوچکی ہے مگر حکومتی وزراءکی جانب سے خود ایس اوپیز کی دھجیاں اڑای جارہی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔لاہور میں آج کورونا سے سب سے زیادہ 14 اموات میو ہسپتال میں رپورٹ ہوئیں جناح ہسپتال میں 8 گنگا رام اور نواز شریف ەسپتال یکی گیٹ میں ایک ایک موت دم توڑ گیا، گھرکی ہسپتال، مڈ سٹی ہسپتال، سرجی میڈ ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک موت ہوئی جبکہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قاتل وائرس نے 105افراد کی زندگیاں لےگیا۔اموات کی تعداد15ہزار،229ہوگئی۔۔چوبیس گھنٹے میں مزید5 ہزار312 نئے کیس رجسٹرڈہوئے۔پنجاب کے بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز تقریباً بھرچکےہیں۔
  

M .SAJID .KHAN

Content Writer