عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد

 عمر اکمل کا معاملہ چیئرمین ڈسپلنری پینل کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏(سٹی 42) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین کے سپرد کردیا ہے۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ اس بات کا جائزہ لینے کے بعد  کیا گیا ہے کہ عمر اکمل نے انٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہیں کی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئر مین کے سپرد کر دیا ہے۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج، جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان ہیں۔

پی سی بی نےیہ فیصلہ عمر اکمل کے جواب کے تمام مندرجات کا جائزہ لینے کے بعد کیا ہے،جس میں پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے تحت انٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے سماعت کے لیےتحریری درخواست نہیں کی گئی۔ کوڈ کے آرٹیکل1.8.4 کے تحت چیئر مین ڈسپلنری پینل اب نوٹس آف چارج میں .مخصوص جرائم کی تصدیق کرتے ہوئے پابندی سے متعلق فیصلہ سنائیں گے۔ چیئرمین ڈسپلنری پینل کی جانب سے فیصلہ آنے تک پی سی بی اس معاملے پرمزیدکوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل4.4.2 کے مطابق  کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈسیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے آگاہ نہ کرنا ہے جبکہ آرٹیکل .4181 کے تحت ان حالالت میں انٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس کی بجائے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نوٹس آف چارج کا جائزہ لینے کے بعد ایک عوامی فیصلہ جاری کریں گے جس میں جرم کی توثیق کی جائے گی۔اس فیصلے کو جاری کرنے سے قبل چیئرمین ڈسپلنری پینل قومی کرکٹ فیڈریشن، متعلقہ فریق، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی سی کو تحریری نوٹس جاری کریں گے۔ آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.2.6 کی خالف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا2 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔
واضح رہے پی سی بی کی جانب سے17مارچ2020 کو عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا جبکہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer