ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہورسمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب، اطلاق کل دس اپریل سے ہوگا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد قاسم کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی، نئی فہرست میں 48 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار جبکہ 96 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا سنیارٹی لسٹ میں پہلے، سیشن جج صہیب احمد رومی کا دوسرے، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر کا 6 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشت گردی عدالت ملتان مسعود کا 9 واں اور رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان کا 14 واں جبکہ سیشن جج لاہور کا سنیارٹی لسٹ میں 47 واں نمبر برقرار رہا ہے۔

تقرری کے منتظر سیشن جج اکمل خان کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ سے 50 ویں، سیشن جج ریحان بشیر  52 ویں اور سیشن جج راجن پور خلیل ناز ایک درجہ اضافہ کے بعد سنیارٹی میں اضافہ 53 ویں نمبر آگئے۔

نئی سنیارٹی لسٹ میں جج انسداد دہشت کورٹ بہاولپور نعیم ارشد کا 58 نمبر پر آگئے ہیں۔ سب سے جونئیر سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام عباس سیال نئی سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 144 ویں نمبر پر آگئے۔