ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان بازاروں کیلئے مختص سبسڈی احساس پروگرام میں منتقل کرنیکا فیصلہ

رمضان بازاروں کیلئے مختص سبسڈی احساس پروگرام میں منتقل کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب میں رواں سال رمضان بازار نہ لگانے کا معاملہ، رمضان بازاروں کے لئے مختص سبسڈی کو بھی احساس پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ہر سال حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں،جن کے لیےاربوں روپے کی سبسڈی مختص کی جاتی ہے،تاہم رواں سال پنجاب حکومت کی جانب سےرمضان بازار نہ لگانے کا معاملہ سامنے آیا۔ گزشتہ سال پنجاب میں 309 رمضان بازار لگائے گئے تھے، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے دو وجوہات کی بناء پر رمضان بازاروں کی سبسڈی کو بھی احساس پروگرام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلا لاک ڈاون سے متاثرہ افراد کو براہ راست فائدہ پہنچایا جاسکے، دوسرا پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کمی ہونے کے باعث رمضان بازاروں یا احساس پروگرام میں سے کسی ایک میں ہی فنڈز خرچ کیے جا سکتے ہیں، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں سے متاثرہ افراد کا ڈیٹا لے کر براہ راست رقم منتقل کی جائے گی، اس فیصلے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔

یاد رہے  چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری  کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اب تک  اس مہلک وائرس سے  61  افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4207 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں اس وقت کورونا کے  932، بلوچستان میں 210 ، خیبر پختونخوا میں 500 ، آزاد کشمیرمیں 28، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 211 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، بازار ، دکانیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے  سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہورہا ہے ، حکومت نے غریب خاندانوں کو مالی امداد  دینے کیلئے احساس پروگرام شروع کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer